چیف جسٹس پر جوتا پھینکنے والے وکیل کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی کی راہ ہموار، اٹارنی جنرل نے دی منظوری

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 16, 2025361 Views


نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر جوتا پھینک کر بدسلوکی کرنے کے معاملے میں اٹارنی جنرل آف انڈیا آر وینکٹرمنی نے ملزم وکیل راکیش کشور کے خلاف فوجداری توہینِ عدالت کی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اجازت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر وکاس سنگھ کی جانب سے دی گئی درخواست پر فراہم کی گئی ہے۔

اٹارنی جنرل آر وینکٹرمنی نے اپنی منظوری میں کہا کہ انہوں نے اس واقعے سے متعلق تمام دستاویزات اور شواہد کا بغور مطالعہ کیا ہے۔ ان کے مطابق وکیل راکیش کشور کا رویہ توہینِ عدالت ایکٹ 1971 کی دفعہ 2(سی) کے تحت فوجداری توہین کے زمرے میں آتا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...