رائے پور: چھتیس گڑھ کے سابق گورنر اور سینئر بیوروکریٹ ڈاکٹر شیکھر دت کا بدھ کے روز انتقال ہو گیا۔ وہ 80 برس کے تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی، انتظامی اور دفاعی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ڈاکٹر شیکھر دت نے اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں کئی اہم عہدوں پر ملک کی خدمت کی۔ وہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے افسر رہے اور دفاعی سکریٹری کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے قومی سلامتی کے نائب مشیر (ڈپٹی این ایس اے) اور دیگر اہم سرکاری عہدوں پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔