
وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ چنڈی گڑھ پنجاب کا حصہ ہے اور اس کے مستقبل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ بنا مشاورت ناقابل قبول ہوگا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے جذبات اور قانونی حیثیت کو نظر انداز کرنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔
اروند کیجریوال نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مرکز اس مسئلے پر غیر ضروری خاموشی اختیار کر کے ریاستی حقوق کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر اس طرح کا کوئی قدم لیا گیا تو شدید عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان وکرم جیت سنگھ سہانی نے کہا کہ تمام پنجابی اراکین کو متحد ہو کر وزیر داخلہ سے ملاقات کرنی چاہیے تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ پنجاب اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔






