’چندریان-5‘ کے لیے اِسرو اور جاکسا ایک ساتھ مل کر کام کریں گے، پی ایم مودی نے ٹوکیو میں کیا اعلان

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 29, 2025372 Views


ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپانی ہم منصب شگیرو ایشیبا کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ہم نے اگلی دہائی کے لیے تعاون کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔ آج ہماری گفتگو مثبت اور بامقصد رہی۔

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اور شگیرو ایشیبا، تصویر @shigeruishiba</p></div><div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اور شگیرو ایشیبا، تصویر @shigeruishiba</p></div>

i

user

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ (29 اگست) کو ’چندریان-5‘ مشن کے لیے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اِسرو) اور جاپان ایئراسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جاکسا) کے درمیان تعاون کا ایک بڑا اعلان کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس تعلق سے کہا کہ ’’ہم چندریان-5 مشن کے لیے اِسرو اور جاپان ایئرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے درمیان اشتراک کا استقبال کرتے ہیں۔ ہماری فعال شراکت داری زمین کی حدوں سے بالاتر جا چکی ہے اور خلا میں انسانی نسل کی ترقی کی علامت بنے گی۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب شگیرو ایشیبا کے ساتھ مذاکرہ کے بعد مشترکہ بریفنگ کے دوران ہندوستانی اور جاپانی خلائی ایجنسیوں کے درمیان اس تعاون کا اعلان کیا۔ انھوں نے جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ’’ہم نے اگلی دہائی کے لیے تعاون کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔ آج ہماری گفتگو مثبت اور بامقصد رہی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ دنیا کی 2 سب سے بڑی معیشتوں اور زندہ جمہوریتوں کی شکل میں ہماری شراکت داری نہ صرف ہم دونوں ممالک کے لیے، بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ ایشیبا کے ساتھ موجود ہندوستانی وزیر اعظم نے اپنے میڈیا بیان میں یہ بھی مطلع کیا کہ 10 سالوں میں جاپان سے ہندوستان میں 10 ٹریلین ین کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا ہے۔

آج صبح جاپان کی راجدھانی ٹوکیو پہنچے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان و جاپان کے درمیان تعاون عالمی امن و استحکام کے لیے اہم ہے اور دونوں فریقین نے شراکت داری میں ایک ’نئے اور سنہرے باب‘ کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سرمایہ کاری، اختراع اور معاشی تحفظ سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے لیے 10 سالہ خاکہ تیار کیا ہے۔ اپنے خطاب میں وہ کہتے ہیں کہ ’’ہندوستان اور جاپان ایک خود مختار، پُرامن، خوشحال اور اصول پر مبنی انڈو-پیسفک علاقہ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔ دونوں فریقین نے ڈیفنس انڈسٹری اور اختراع کے شعبہ میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا بھی فیصلہ لیا۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی اور سائبر سیکورٹی سے متعلق ہندوستان اور جاپان کی فکریں ایک جیسی ہیں۔ علاوہ ازیں دفاعی اور سمندری سیکورٹی کو فروغ دینے میں دونوں فریقین کے مشترکہ مفادات ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...