چراغ پاسوان سے تیجسوی یادو نے پوچھا ’آپ اتحاد میں کیوں ہیں؟‘

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 27, 2025359 Views


تیجسوی یادو نے چراغ پاسوان سے کہا کہ آپ مرکزی وزیر ہیں اور اتنے کمزور ہو گئے ہیں کہ آپ صرف افسوس کا اظہار ہی کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی کہیں بھی محفوظ نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے ہفتہ کو مرکزی وزیر چراغ پاسوان کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا، جس میں انہوں نے بہار پولیس کو بے کار قرار دیا ہے۔ اور نتیش حکومت پر بھی حملہ کیا ہے۔ ساتھ ہی رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے کہا کہ وہ صرف میڈیا میں بیانات دے کر بچ نہیں سکتے۔

تیجسوی یادو نے کہا، “جرائم (بہار میں) اتنے بڑھ گئے ہیں کہ مجرم ‘وجئے’ اور ‘سمراٹ’ بن گئے ہیں۔ چراغ پاسوان بھی حکومت کا حصہ ہیں۔ چراغ پاسوان پہلے تو اپنی ہی حکومت اور نتیش کمار پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں اور دوسری طرف دکھا رہے ہیں کہ وہ کتنے کمزور ہو گئے ہیں۔”

حزب اختلافکے رہنماتیجسوی یادو نے کہا کہ “اگر وہ دیکھ سکتے ہیں کہ بہار میں جرائم اتنے بڑھ گئے ہیں، تو وہ اب بھی اسی اتحاد میں کیوں ہیں؟ کیونکہ وہ کرسی سے پیار کرتے ہیں… آپ (چراغ پاسوان) مرکزی وزیر ہیں اور اتنے کمزور ہو گئے ہیں کہ آپ صرف افسوس کا اظہار ہی کر سکتے ہیں؟ کوئی بھی کہیں محفوظ نہیں ہے۔”

مرکزی وزیر چراغ پاسوان کے بیان پر آر جے ڈی لیڈر منوج کمار جھا نے کہا، “آپ (چراغ پاسوان) مرکز میں وزیر ہیں، آپ کا بہت بڑا رول ہے، آپ صرف میڈیا میں بیانات دے کر بچ نہیں سکتے۔ آپ کو وزیر اعظم  مودی اور امت شاہ کو بتانا چاہیے کہ وہ ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بہار بھیجیں۔”


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...