
سماعت کے دوران اندور کے ضلع مجسٹریٹ شیوم ورما نے ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ انتظامیہ اس ہدایت کی تعمیل کرے گی اور جلد از جلد ضروری احکامات جاری کرے گی، جنہیں فوری طور پر پڑوسی اضلاع میں بھی بھیج دیا جائے گا۔ افسران نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران اندور میں الگ الگ واقعات میں ایک 16 سال کے لڑکے اور ایک 45 سال کے شخص کی چینی مانجھے سے گلا کٹنے سے موت ہوگئی تھی۔ عام طور پر چائنیز مانجھے کے نام سے مشہور اس تیز دھاردار دھاگے پر پابندی ہے لیکن پتنگ باز اس اس استعمال اپنے حریفوں کی پتنگ کاٹنے کے لیے استعمال کرتے رہتے ہیں۔






