
کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی سے تین سیدھے سوال پوچھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے نظریاتی پیش رو جن سنگھ اور آر ایس ایس نے نہ صرف کرپوری ٹھاکر کی سماجی انصاف کی پالیسیوں کی مخالفت کی تھی بلکہ ان کی حکومت کو گرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
جے رام رمیش نے اپنے پہلے سوال میں کہا، ’’کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ 1978 میں کرپوری ٹھاکر نے پسماندہ طبقات کو 26 فیصد ریزرویشن دے کر سماجی انصاف کی تاریخی بنیاد رکھی تھی؟ لیکن جن سنگھ اور آر ایس ایس نے ان کی پالیسی کی کھل کر مخالفت کی اور ان کے خلاف سڑکوں پر نازیبا نعرے لگائے۔ کیا وزیر اعظم آج اپنے نظریاتی پیش روؤں کی اس تاریخی غلطی پر معافی مانگیں گے؟‘‘





