پیپر لیک اور بدعنوانی پر سنجے سنگھ کی یوگی حکومت پر شدید تنقید، نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کا الزام

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 15, 2025364 Views


بے روزگاری اور سماجی ناانصافی کے خلاف عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کا اتر پردیش میں ’روزگار دو – سماجی انصاف دو‘ پیدل مارچ جاری ہے۔ سنیچر کو مارچ کے چوتھے کے دن ایودھیا کے بیکا پور سے شروع ہو کر کھجور ہٹ سے ہوتے ہوئے سلطان پور کے کورے بھار پہنچا۔

اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ مارچ دلتوں، پسماندہ طبقات، محروموں اور غریبوں کوان کا حق دلانے کی لڑائی کا پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اتر پردیش میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور سرکاری محکموں میں لاکھوں اسامیاں ہونے کے باوجود نوجوانوں کو مواقع نہیں مل رہے ۔ بھرتی کے امتحانات میں پیپر لیک ہونے اور انتخابی عمل میں دھاندلیاں لگاتار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...