
الیکشن کمیشن کے مطابق، پہلے مرحلے میں 3 کروڑ 75 لاکھ 13 ہزار 302 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں ایک کروڑ 98 لاکھ 35 ہزار 325 مرد، ایک کروڑ 76 لاکھ 77 ہزار 219 خواتین اور 758 تیسری جنس کے ووٹر شامل ہیں۔ یہی ووٹر ان 1314 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
ریاست بھر میں کل 45 ہزار 341 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 36 ہزار 733 دیہی علاقوں میں جبکہ 8 ہزار 608 شہری علاقوں میں واقع ہیں۔ کمیشن نے 320 پولنگ اسٹیشنوں کو “ماڈل بوتھ” قرار دیا ہے۔ ان میں 926 مراکز خواتین کے زیرِ انتظام اور 107 خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ تمام مراکز پر ویب کاسٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ نگرانی میں شفافیت برقرار رہے۔






