پہلی ہی بارش میں دہلی غرقاب، کانگریس نے کُل جماعتی میٹنگ بلانے کا کیا مطالبہ، وزیر اعلیٰ کو عرضداشت پیش

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 11, 2025358 Views


ڈاکٹر نریش کمار نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً ایک کُل جماعتی میٹنگ بلائیں جس میں سبھی پارٹیوں کی رائے لے کر بارش سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ و ٹھوس حکمت عملی تیار کی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>آبی جماؤ کا منظر(فائل)، تصویر قومی آواز/ویپن</p></div><div class="paragraphs"><p>آبی جماؤ کا منظر(فائل)، تصویر قومی آواز/ویپن</p></div>

آبی جماؤ کا منظر(فائل)، تصویر قومی آواز/ویپن

user

راجدھانی دہلی میں مانسون کی پہلی بارش نے ہی میونسپل کارپوریشن اور حکومت کی تیاریوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ اس معاملے پر دہلی کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے کہا ہے کہ بارش کے دوران دہلی کے کئی علاقوں میں گھٹنوں تک پانی بھر گیا، جس سے صاف ہو گیا کہ حکومت کی تیاریاں صرف کاغذات تک محدود تھیں۔

ڈاکٹر نریش کمار نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایک کُل جماعتی میٹنگ بلائیں، جس میں سبھی پارٹیوں کی رائے لے کر بارش سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ اور ٹھوس حکمت عملی تیار کی جائے۔ اس سلسلے میں انھوں نے وزیر اعلیٰ کو ایک تفصیلی عرضداشت بھی بھیجی ہے، جس کی ایک کاپی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو بھی بھیجی گئی ہے، تاکہ اس سنجیدہ ایشو پر اعلیٰ سطحی مداخلت یقینی ہو سکے۔

ڈاکٹر نریش کا کہنا ہے کہ حکومت منٹو برج پر پانی نہ بھرنے کو اپنی کامیابی نہ سمجھے، کیونکہ دہلی صرف منٹو برج نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کا علاقہ شالیمار باغ ہو یا پی ڈبلیو ڈی وزیر پرویش ورما کا آبائی گاؤں منڈکا… ہر جگہ آبی جماؤ کی حالت رہی۔ ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ عام شہریوں کا سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے، نالوں کی صفائی صرف کاغذی دعووں تک محدود رہی، اور پمپنگ سسٹم پوری طرح سے ناکام ثابت ہوا۔ کانگریس لیڈر نے الزام عائد کیا کہ دہلی حکومت کے محکمے ذمہ داری ایک دوسرے پر ٹالنے میں مصروف ہیں اور عوام سیوریج، ٹریفک جام و گندگی جیسے مسائل کا سامنا کرنے کو مجبور ہے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے فوری اور بااثر قدم نہیں اٹھایا تو آنے والے دنوں میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

کانگریس ترجمان ڈاکٹر نریش کے مطابق بی جے پی صرف میڈیا میں بیان بازی اور تشہیر تک محدود ہے، زمینی سطح پر کوئی ٹھوس کام نظر نہیں آ رہا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ دہلی حکومت فوراً وارڈ سطح پر نگرانی ٹیمیں بنائے، ایمرجنسی پمپنگ مرکز قائم کرے اور نالوں کی صفائی کی نگرانی خود سینئر افسران کریں تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں بارش اب صرف موسمی تبدیلی نہیں، بلکہ ایک سنگین شہری بحران بن چکی ہے۔ اس کا سامنا تبھی کیا جا سکتا ہے جب حکومت سیاسی تفریق والے رویہ سے اوپر اٹھ کر سبھی فریقین کو ساتھ لے کر چلے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...