پہاڑی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری، اتراکھنڈ میں لینڈ سلائڈ کی وارننگ، یوپی میں مانسون پڑا کمزور

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 18, 2025370 Views


ملک کے میدانی علاقوں میں اب بارش کا سلسلہ کم ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں پیر کے لیے بارش کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔ اتر پردیش میں بھی موسم نے کروٹ لے لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p> فائل تصویر/ یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p> فائل تصویر/ یو این آئی</p></div>

i

user

 ملک بھر میں مانسون کا دور جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں تک کئی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ حالانکہ آئی ایم ڈی نے راجدھانی دہلی میں پیر (18 اگست) کے لیے کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔ اتر پردیش میں بھی مانسون کمزور پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ وہیں ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں کئی جگہوں پر لینڈ سلائیڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ملک میں پہاڑی علاقوں میں اب بھی مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے لیکن میدانی علاقوں میں اب بارش کا سلسلہ کم ہونے لگا ہے۔ حالانکہ ابھی بھی کچھ ریاستوں میں لوگوں کو سیلاب-بارش کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر جیسی ریاستوں میں بادل پھٹنے اور لینڈ سلائڈ کے اندیشے سے لوگ خوفزدہ ہیں۔

پیر کو دہلی-این سی آر میں بارش کی امید کم ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج کے لیے کوئی بھی وارننگ جاری نہیں کی ہے لیکن دیر شام تک موسم کا مزاج بدل بھی سکتا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ جمنا کی آبی سطح بھی بڑھ گئی ہے۔ جمنا کے نچلے علاقے سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

اتر پردیش کی بات کی جائے تو یہاں موسمی سرگرمیوں نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ مانسون کے کمزور پڑنے کی وجہ سے ریاست بھر میں گرمی اور اومس نے لوگوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا ہے۔ دن میں تیز دھوپ کے ساتھ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور رات کے وقت بھی چپچپی گرمی سے لوگوں کو راحت نہیں مل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 72 گھنٹوں تک اتر پردیش میں کہیں بھی شدید بارش ہونے کا امکان نہیں ہے۔

دوسری طرف بہار میں ایک مرتبہ پھر موسم کا مزاج بدلنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات پٹنہ نے مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، مدھوبنی، سوپول، ارریہ، کشن گنج، پورنیہ میں شدید بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ لوگوں کو اس دوران احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اتراکھنڈ موسم سائنس مرکز نے آج پوری، باگیشور، پتھوراگڑھ اور نینی تال ضلعوں میں کہیں کہیں شدید بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں دیگر ضلعوں میں کہیں کہیں آواز کے ساتھ آسمانی بجلی چمکنے اور بارش کے تیز ہونے کے بھی آثار ہیں۔ دہرہ دون میں آج بھی جزوی طور سے بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

راجستھان میں مانسون ایک بار پھر تیز ہونے والا ہے۔ درمیان کے دنوں میں بارش کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو تیز گرمی اور اومس کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے عام زندگی متاثر ہوئی تھی۔ لیکن اب محکمہ موسمیات نے اشارہ دیا ہے کہ ریاست کے زیادہ تر ضلعوں میں آندھی-طوفان کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس تبدیلی سے درجہ حرارت میں گراوٹ آنے کی امید ہے اور لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...