پٹنہ میں ایک اور کاروباری کا قتل، جرائم پیشہ عناصر نے ترشنا مارٹ کے مالک کو گولیوں سے بھون ڈالا

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 12, 2025359 Views


رام کرشن نگر تھانہ حلقہ کے زکریا پور میں ترشنا مارٹ کے مالک کا رات 11 بجے قتل کرنے کے بعد جرائم پیشہ عناصر فرار ہو گئے۔ پٹنہ میں مسلسل ہو رہے کاروباریوں کے قتل سے خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایسقتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

بہار میں جرائم کا گراف دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ راجدھانی پٹنہ میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پوری طرح بلند ہو چکے ہیں اور این ڈی اے-جے ڈی یو اتحاد والی حکومت ریاست میں نظم و نسق کے معاملے میں بالکل ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ تازہ معاملے میں رام کرشن نگر تھانہ حلقہ کے زکریا پور میں ترشنا مارٹ کے مالک کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ جمعہ کی رات تقریباً 11 بجے نامعلوم حملہ آوروں نے اس سنگین واردات کو انجام دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور قتل کے پیچھے پرانی رنجش یا کاروباری تنازعہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں کاروباری گوپال کھیمکا کے قتل کے بعد اس واقعہ نے پٹنہ میں تحفظاتی نظام پر ایک بار پھر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

’نو بھارت ٹائمز‘ کی خبر کے مطابق رات 11 بجے حملہ آوروں نے کاروباری وکرم جھا پر تابڑ توڑ فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مہلوک وکرم جھا بنیادی طور سے بہار کے دربھنگہ ضلع کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

پٹنہ کے مشرقی علاقے کے ایس پی پریچے کمار نے اس قتل واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل کی جانچ شروع کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ابتدائی جانچ میں یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قتل کے پیچھے پرانی رنجش یا کاروباری تنازعہ ہو سکتا ہے۔ حالانکہ ابھی تک کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پولیس آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے تاکہ حملہ آوروں کی پہچان ہو سکے۔

مقامی لوگوں کے مطابق حملہ آور بائک پر سوار ہوکر آئے تھے اور واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے۔ اس واقعہ نے پٹنہ میں بڑھتے جرائم، خاص کر کاروباریوں پر حملوں کو لے کر پھر سے فکرمندی بڑھا دی ہے۔ حال ہی میں پٹنہ میں گوپال کھیمکا اور رماکانت یادو جیسے کاروباریوں کے قتل کی واردات سے ریاست میں نظم و نسق کی خراب ہوتی حالت کا ثبوت ملتا ہے۔

وکرم جھا قتل کو لے کر پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سبھی ممکنہ زاویے کی جانچ کر رہی ہے، جس میں لین-دین تنازعہ، ذاتی دشمنی یا کسی گینگ کی شمولیت شامل ہے۔ پولیس نے جلد ہی قصورواروں کو پکڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس واقعہ کے بعد مقامی کاروباری طبقہ نے انتظامیہ سے تحفظ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...