پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں معروف کاروباری گوپال کھیمکا کے قتل کیس کی تفتیش میں تیزی آ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، اس معاملہ میں شوٹر امیش کمار کو مالسلامی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی نشاندہی پر پولیس نے گنگا کنارے سے مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والے ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امیش کمار نے مالی تنگی کے باعث یہ قدم اٹھانے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس قتل کے پیچھے ایک لاکھ روپے کا مبینہ لین دین سامنے آیا ہے۔