پوتن نے آرتھو ڈوکس ایسٹر پر د دن کے لئے یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کا کیا اعلان

AhmadJunaidJ&K News urduApril 10, 2026358 Views


روس نے اپنے فوجیوں کو آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر یوکرین کے خلاف فوجی کارروائیوں کو روکنے کا حکم دیا ہے لیکن ساتھ ہی ان پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کے خلاف چوکس رہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر دو روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ یوکرین بھی اس کی تعمیل کرے گا۔ آرتھوڈوکس ایسٹر اس سال 12 اپریل کو منایا جائے گا۔

کریملن کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ “آئندہ آرتھوڈوکس ایسٹر کے پیش نظر، 11 اپریل کو اور 12 اپریل کی شام تک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہم اس بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں کہ یوکرینی فریق روسی فیڈریشن کے اس قدم کی پیروی کرے گا۔”

اعلان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے روس کے اعلیٰ فوجی کمانڈر اور چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گیراسیموف کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران تمام سمتوں میں فوجی کارروائیاں روک دیں۔ فوجی دستوں کو دشمن کی کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی یا جارحانہ اقدام کو پسپا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ تاہم یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ایک ہفتے سے زائد عرصے سے ایسٹر پر جنگ بندی کی تجویز دے رہے ہیں اور یوکرین کے شہروں پر فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے اور دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو نے ڈرون حملوں کا جواب دے رہا  تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...