
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو طلباء کے احتجاج کی پیشگی اطلاع تھی اور اتوار کی رات سے ہی سکیورٹی بڑھا دی تھی۔ طلباء تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے یونیورسٹی انتظامیہ سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ اب طلباء نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وہ تحریک کو مزید تیز کریں گے۔






