
عوام کو بھروسہ میں لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ اس وقت ریاست میں 12 سے 14 دنوں کا پٹرول و ڈیزل اور تقریباً 6 دنوں کا ایل پی جی اسٹاک موجود ہے، جو عام طور پر پورے سال برابر رہتا ہے۔ سپلائی مسلسل جاری ہے۔ ملک کے 41 ممالک کے ساتھ درآمد سے متعلق معاہدے ہیں اور قومی سطح پر 60 دنوں کا پٹرول-ڈیزل اور 30 دنوں کا ایل پی جی اسٹاک پہلے سے محفوظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات تک ایل پی جی ریفل کے لیے 71,000 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 69,000 کی ترسیل کی جا چکی ہے۔ ریاست میں کسی بھی قسم کے لاک ڈاؤن کا کوئی امکان نہیں ہے اور تمام کام معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ زراعت اور صنعت دونوں کو کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔






