احتجاج پنجاب روڈویز، پن بس اور کنٹریکٹ ورکرز یونین کی قیادت میں 9، 10 اور 11 جولائی کو ریاست بھر میں کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے مختلف ڈپو کے باہر مظاہرے شروع کیے ہیں، جن میں سب سے نمایاں احتجاج پٹھانکوٹ میں دیکھنے کو ملا جہاں ملازمین نے شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ تین دن تک احتجاج کریں گے لیکن اگر حکومت نے ان کے مطالبات پر غور نہ کیا تو یہ احتجاج طویل ہو سکتا ہے۔ ایک یونین لیڈر نے کہا، ’’حکومت نے صرف زبانی وعدے کیے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ ہم اپنے حق کے لیے لڑتے رہیں گے۔‘‘