’پسماندہ طبقات کے حقوق پر حکومت ڈاکہ ڈال رہی‘، کانگریس کا بی جے پی پر سنگین الزام

AhmadJunaidJ&K News urduJune 28, 2025358 Views


بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ’’بی جے پی کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ او بی سی کا چہرہ سامنے رکھ کر بی جے پی او بی سی کے مفادات کے ساتھ غداری کرتی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس کے دوران کانگریس لیڈران، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس کے دوران کانگریس لیڈران، ویڈیو گریب</p></div>

پریس کانفرنس کے دوران کانگریس لیڈران، ویڈیو گریب

user

مدھیہ پردیش میں او بی سی طبقہ کو 27 فیصد ریزرویشن دینے کے مطالبہ پر ایک بار پھر کانگریس اور بی جے پی آمنے سامنے ہے۔ اس تعلق سے کانگریس پارٹی نے ایک پریس کانفرنس کر بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود ریاستی حکومت قصداً او بی سی ریزرویشن کو نافذ نہیں کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر بھوپیش بگھیل، ہریش چودھری، جیتو پٹواری اور انل جے ہند نے حکومت پر آئینی حقوق کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ریاست میں تقریباً 50 فیصد آبادی او بی سی کی ہے، انہیں ان کا حق نہیں مل رہا ہے۔‘‘

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈران نے کہا کہ 28 جنوری 2025 کو سپریم کورٹ نے 27 فیصد ریزرویشن کو درست قرار دیا اور اس کے خلاف دائر عرضیوں کو خارج کر دیا۔ اس کے باوجود بی جے پی حکومت نے اب تک اس پر کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ اس کے بعد 25 جون 2025 کو بھی سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے یہ پوچھا کہ جب ریزرویشن مں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے تو اسے کیوں نہیں نافذ کیا جا رہا؟ عدالت نے 4 جولائی تک پورے عمل کی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بھگیل نے کہا کہ ’’بی جے پی کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ او بی سی کا چہرہ سامنے رکھ کر بی جے پی او بی سی کے مفادات کے ساتھ غداری کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’1994 میں پسماندہ طبقات کو 14 فیصد، پھر 2003 میں دگ وجئے سنگھ کی مدت کار میں اسے 27 فیصد ریزرویشن کر دیا گیا، لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ او بی سی طبقہ سے ہی آنے والے تینوں وزرائے اعلیٰ اوما بھارتی، شیوراج سنگھ چوہان اور موہن یادو نے اس ریزرویشن کو نافذ نہیں کیا۔‘‘

کانگریس لیدڑان نے الزام عائد کیا کہ ’’بی جے پی نے جان بوجھ کر عدالت میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کر کے او بی سی ریزرویشن کو روکنے کی سازش کی۔ عدالت میں اسے ’سب-جوڈیس‘ قرار دے کر وہم پھیلایا گیا۔‘‘ ساتھ ہی ان لیڈاران نے کہا کہ ’’او بی سی طلباء کے ساتھ پچھلے 6 سالوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے۔ سرکاری محکموں میں روسٹر سسٹم نافذ نہ ہونے کی وجہ سے مخصوص آسامیوں کو چھپایا جا رہا ہے۔ ویاپم گھوٹالہ اور بھرتی کے امتحانات میں دھاندلی بی جے پی کے کام کرنے کے انداز کا ایک حصہ بن چکا ہے۔‘‘

کانگریس لیڈران نے پریس کانفرنس میں کئی اہم مطالبات بھی کیے، جو اس طرح ہیں:

  1. مدھیہ پردیش میں 27 فیصد ریزرویشن فوری طور پر نافذ کی جائے۔

  2. 6 سال سے محروم طلبا کو تقرری دی جائے۔

  3. طلبا کو 6 سالوں کی بقایہ تنخواہ دی جائے۔

  4. شیو راج سنگھ چوہان اور موہن یادو عوامی طور پر معافی مانگیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...