پرینکا گاندھی نے فاطمہ رحیم سنٹرل اسکول کی سلور جبلی تقریب کا کیا افتتاح، مانٹیسری بلاک کی بنیاد بھی رکھی

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 27, 2026358 Views


کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے چپلی تھوڈ میں مجوزہ چورم بائپاس روڈ سے متعلق کہا کہ ’’میں نے اس سلسلہ میں وزیر سے بات کی ہے اور انھیں خط بھی لکھا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>فاطمہ رحیم سنٹرل اسکول کے مانٹیسری بلاک کی بنیاد رکھتی ہوئیں پرینکا گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia</p></div><div class="paragraphs"><p>فاطمہ رحیم سنٹرل اسکول کے مانٹیسری بلاک کی بنیاد رکھتی ہوئیں پرینکا گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia</p></div>

i

user

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کیرالہ (نیا نام کیرلم) کے دورے پر ہیں اور آج مختلف تقاریب میں شرکت کرتی ہوئی دیکھی گئیں۔ انھوں نے کچھ اہم ایشوز پر نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔ انھوں نے جمعہ کے روز اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ میں کالیکاوو سروس کوآپریٹیو بینک کی کوآپریٹیو لیباریٹری کا افتتاح کیا، اور تھرووَمباڈی کے کیتھاپوئل میں ایم ای ایس فاطمہ رحیم سنٹرل اسکول کی سلور جبلی تقریب کا افتتاح بھی کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے اس اسکول کے مانٹیسری بلاک کی بنیاد بھی رکھی۔ بعد ازاں پرینکا گاندھی نے نیلامبور کے کمبارا گاؤں کا دورہ بھی کیا۔

کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے پرینکا گاندھی کے ذریعہ ایم ای ایس فاطمہ رحیم سنٹرل اسکول کی سلور جبلی تقریب کا افتتاح کیے جانے اور مانٹیسری بلاک کی بنیاد رکھے جانے کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ کچھ تصویروں میں پرینکا گاندھی اسکولی طالبات کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ اسی طرح نیلامبور کے کمبارا گاؤں کی کچھ تصویریں بھی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈالی گئی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ کمہار کے سامنے بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں جو چاک چلاتے ہوئے مٹی سے کچھ بنا رہا ہے۔ وہاں پرینکا گاندھی نے موجود لوگوں اور بچوں سے بات چیت کر ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش بھی کی۔

پرینکا گاندھی کے ذریعہ کالیکاوو سروس کوآپریٹیو بینک کی کوآپریٹیو لیباریٹری کے افتتاح کو بھی کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس پیش قدمی کا مقصد علاقہ کے لوگوں کو سستی اور آسانی سے ملنے والی ڈائگناسٹک سروس دے کر ہیلتھ کیئر سپورٹ کو بڑھانا ہے۔ اس لیباریٹری کا افتتاح کرتے وقت مقامی لوگ انتہائی خوش نظر آئے۔ پرینکا گاندھی نے اس موقع پر ایک چھوٹی بچی کے ساتھ سیلفی بھی لی۔

مختلف تقاریب میں شرکت کے دوران پرینکا گاندھی نامہ نگاروں کے درمیان سے گزرتے ہوئے ان کے سوالوں کا جواب بھی دیتی نظر آئیں۔ ایک نامہ نگار نے ان سے چپلی تھوڈ میں مجوزہ چورم بائپاس روڈ سے متعلق سوال کیا۔ اس بارے میں پرینکا نے کہا کہ ’’اس سڑک پر 2.5 کلومیٹر کے حصہ میں ٹنل (سرنگ) تعمیر کرنا ممکن ہے یا اس کی جگہ بائپاس بنایا جائے، اس کا جائزہ لینے کے لیے ایک اسٹڈی کی جائے گی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں اس سلسلہ میں پہلے ہی وزیر سے بات کر چکی ہوں اور انھیں خط بھی لکھا ہے۔ انھوں نے ایک چھوٹی کمیٹی اور ایک کنسلٹنسی قائم کی ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ کیا ممکن ہے، اور کیا ممکن نہیں ہے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’میری یہی گزارش ہے کہ مزید وقت ضائع نہ کیا جائے اور یہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔‘‘


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...