پاکستان کی گولہ باری میں یتیم ہوئے 22 بچوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانے کا اعلان

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 29, 2025360 Views


جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں پاکستان کی حالیہ گولہ باری سے جن بچوں نے اپنے ماں باپ یا خاندان کے واحد کفیل کو کھو دیا ہے، ان کے لیے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک بڑی انسانیت نواز پہل کی ہے۔ راہل گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان 22 متاثرہ بچوں کی مکمل تعلیمی کفالت کریں گے تاکہ ان کے تعلیمی سفر میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ کے مطابق، راہل گاندھی ان بچوں کے اسکول سے لے کر گریجویشن تک کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کریں گے۔ قرہ نے بتایا کہ پہلی قسط بدھ کے روز جاری کی جائے گی تاکہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ امداد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام بچے گریجویشن مکمل نہیں کر لیتے۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...