
اس سال 11 مارچ کو بلوچستان لبریشن آرمی کے جنگجوؤں نے جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کر لیا تھاجو کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔ دوپہر ایک بجے کے قریب، بی ایل اے کے جنگجوؤں نے ٹرین کو نشانہ بنایا اور انجن پر راکٹ لانچر داغے۔ بی ایل اے نے دعویٰ کیا کہ ٹرین میں سوار 400 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا، جن میں سے 200 پاکستانی فوج کے اہلکار تھے۔ تاہم بعد میں پاکستانی فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تمام 33 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ پاکستانی فوج کے مطابق اس آپریشن میں پاکستانی فوج کے 23 اہلکار، تین ریلوے ملازمین اور پانچ مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔(بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)




