پاکستان اور افغانستان نے 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی پر کیا اتفاق، قندھار ایئراسٹرائیک میں 15 ہلاک، 100 زخمی

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 15, 2025381 Views


غور کرنے والی بات یہ ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ذریعہ منت سماجت کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مطالبہ اور زور دینے پر افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان 48 گھنٹوں کی عارضی جنگ بندی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس تعلق سے ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’پاکستانی جانب کی درخواست اور اصرار پر، آج شام 5 بج کر 30 منٹ (ہندوستانی وقت کے مطابق 6 بجے) کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی نافذ ہوگی۔ اسلامی امارت اپنے تمام فورسز کو ہدایت دیتی ہے کہ شام 5:30 کے بعد، جب تک کوئی جارحیت نہ کرے، جنگ بندی کا احترام کریں۔‘‘ یہ قدم سرحد پر گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری تصادم اور دونوں فریقین میں درجنوں اموات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...