یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حال ہی میں بیجنگ کا دورہ کیا اور اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے تفصیلی بات چیت کی۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے 14 اور 15 جولائی کو چین گئے تھے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے چینی نائب صدر ہان ژینگ سے بھی ملاقات کی اور واضح کیا کہ اگر دونوں ممالک باہمی اعتماد اور مفاد کے اصولوں پر آگے بڑھیں تو تعلقات کو معمول پر لایا جا سکتا ہے۔
گزشتہ ماہ دونوں ملکوں نے تقریباً پانچ سال کے وقفے کے بعد کیلاش مانسروور یاترا کو دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا تھا، جو کہ ثقافتی و مذہبی سطح پر ایک بڑی پیش رفت تھی۔