پاسپورٹ اور پین کارڈ معاملہ میں عبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے جھٹکا، دو عرضیاں خارج

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 24, 2025361 Views


الہ آباد ہائی کورٹ میں بدھ کے روز جسٹس سمیر جین کی سنگل بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں عرضیاں مسترد کر دیں۔ عبداللہ اعظم نے عدالت سے گزارش کی تھی کہ رامپور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں ان کے خلاف جاری مقدمات کی کارروائی کو منسوخ کیا جائے، تاہم عدالت نے ان کی دلیلوں کو مسترد کرتے ہوئے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے سینئر وکیل شرد شرما کے مطابق، یہ مقدمہ عبداللہ اعظم کے دو پین کارڈ اور ایک مبینہ جعلی پاسپورٹ سے متعلق ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر یکم جولائی 2025 کو سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جو اب سنایا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب عبداللہ اعظم کے خلاف رامپور کی عدالت میں مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Previous Post

Next Post

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...