
قابل ذکر ہے کہ بہار کی مقبول گلوکارہ میتھلی ٹھاکر نے حال ہی میں بی جے پی لیڈران سے ملاقات کر بہار کی سیاست میں قدم رکھنے کا اشارہ دیا ہے۔ میڈیا اہلکاروں کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا تھا کہ اگر موقع ملتا ہے تو یہ ان کے لیے بڑی بات ہوگی۔ میتھلی نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ ہر عمر اور طبقات کے لوگوں کے ساتھ خود کو کنیکٹ کر سکتی ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے اپنی آبائی اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے، جو کہ علی نگر ہے۔ اس اسمبلی سیٹ سے مشری لال یادو نے 2020 میں ’وی آئی پی‘ (جو کہ اُس وقت این ڈی اے میں شامل تھی) کی ٹکٹ سے انتخاب جیتا تھا، اور بعد وی آئی پی چھوڑ کر میں بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔






