نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ’آپریشن سندور‘ پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں 16-16 گھنٹے طویل بحث کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ لوک سبھا میں اس اہم بحث کا آغاز پیر کو دوپہر 12 بجے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے۔ اس کے بعد منگل (29 جولائی) کو راجیہ سبھا میں بھی اسی موضوع پر 16 گھنٹے کی طویل بحث ہوگی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی اس بحث میں شمولیت کا امکان ہے۔ حکومت نے اس معاملے پر مکمل تیاری کے ساتھ بحث کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے کرگل وجے دوس (26 جولائی) کے فوراً بعد ایک اہم قومی موقع کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔