
اس سے پہلے 18 اکتوبر کودوپہر1.20بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع برہم پترا اپارٹمنٹس میں آگ لگ گئی تھی۔ بتایا گیا کہ تہہ خانے میں لکڑی کا فرنیچر رکھا گیا تھا اور قریب ہی پٹاخوں کے پھٹنے سے آگ لگی جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اپارٹمنٹ کے مکینوں نے فوری طور پر اپنے گھروں کو خالی کر دیا تھا۔






