
پارلیمنٹ کے 8 اپوزیشن ممبران کی معطلی کے بارے میں پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اپوزیشن ممبران کو ہر سیشن میں معطل کیا جا رہا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کی معطلی پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’جمہوریت کا بنیادی مسئلہ‘ قرار دیا اور حکمراں این ڈی اے پر پارلیمنٹ میں اختلاف رائے اور بحث کو روکنے کا الزام لگایا۔ معطلی کے بارے میں صحافیوں کی جانب سے سوالوں کا جواب میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ پارلیمانی اجلاس کے دوران اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن بالخصوص قائد حزب اختلاف کو جان بوجھ کر بولنے سے روکا جا رہا ہے۔






