عینی شاہدین کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو ٹرک، ایک بولیرو ایس یو وی اور ایک پک اپ وین پل سے گزر رہے تھے۔ اچانک زوردار دھماکے جیسی آواز آئی اور پل کا ایک بڑا حصہ دھڑام سے ندی میں جا گرا۔ اسی کے ساتھ گاڑیاں بھی بہہ گئیں، جس کے بعد علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی۔
مقامی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو میں ہاتھ بٹایا۔ فائر بریگیڈ، پولیس اور ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور مہی ساگر ندی میں ڈوبی گاڑیوں کی تلاش جاری ہے۔ تین زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔