بہار کے سابق وزیر اور لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیز پرتاپ یادو نے سیاست سے دوری کے بعد ایک نئی راہ چُن لی ہے۔ اب وہ پائلٹ بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ کمرشل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل) کورس کے ابتدائی مرحلے کا انٹرویو اور دستاویزات کی جانچ کا عمل کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں۔
بہار حکومت کے تحت کام کرنے والے ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ نے 20 جون کو کامیاب امیدواروں کی جو فہرست جاری کی، اس کے مطابق تیز پرتاپ کو 18 امیدواروں میں پانچواں مقام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے ’ایب-انیشیو ٹو سی پی ایل کورس‘ کے لیے انٹرویو اور دستاویزاتی جانچ 16 سے 18 دسمبر 2024 کے درمیان دی تھی۔