
خبروں کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی سامنے آنے کے بعد پائلٹوں نے سیکورٹی کو ترجیح دیتے ہوئے ایئر ٹرن بیک کا فیصلہ لیا۔ اطلاع ملتے ہی دہلی ایئر پروٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تیاریاں کی گئیں۔ کچھ ہی وقت ہوا میں رہنے کے بعد اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے کی محفوظ ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔






