ایوی ایشن ایکسپرٹ اور مارٹن کنسلٹنگ کے سی ای او مارک مارٹن نے ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی171 کے حادثے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیک آف کے دوران کوئی بھی پائلٹ جان بوجھ کر ایندھن سپلائی کے سوئچ بند نہیں کرتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں جو باتیں سامنے آئی ہیں، ان کی روشنی میں مکمل، تفصیلی اور شفاف تحقیقات نہایت ضروری ہے۔
یاد رہے کہ ایئر انڈیا کی یہ بوئنگ ڈریم لائنر پرواز 12 جون کو احمد آباد سے اڑان بھرنے کے فوری بعد حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس میں ایک مسافر کے سوا تمام افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔