
ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ “میں نے صدر زیلنسکی اور صدر پوتن دونوں سے کہا ہے کہ یہ جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔ جہاں لڑائی ہو رہی ہے وہیں رکیں اور اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔ قتل و غارت اب بند ہونی چاہیے۔” واضح رہے کہ زیلنسکی سے ملاقات سے ایک دن قبل، ٹرمپ اور پوتن کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی تھی۔





