ٹرمپ بیک فٹ پر، کیا امریکہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران سے اپنی افواج واپس بلا لے گا!

AhmadJunaidJ&K News urduApril 1, 2026358 Views


ٹرمپ  نے پھر دہرایاکہ ایران میں “رجیم چینج” یعنی حکومت کی تبدیلی کا مقصد حاصل کر لیا گیا ہے، لہٰذا اب امریکہ اس جنگ کو مزید طول نہیں دینا چاہتا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ٹرمپ نے گفتگو کے دوران کہا کہ ممکن ہے جنگ کے اختتام سے پہلے کوئی سمجھوتہ ہو جائے۔ امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ انہیں یقین ہے ایران اب مزید خطرہ نہیں بنے گا، اس لیے فوجی مداخلت جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم بنجامن نیتن یاہو نے ٹرمپ کے بیان پر خاموشی اختیار کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ اسرائیل اس جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی مخصوص مدت طے نہیں کر سکتا۔ اسرائیل اب بھی ایران کے خلاف سخت مؤقف رکھتا ہے اور کسی فوری پسپائی کے حق میں نہیں۔

ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ ایران نے مغربی ایشیا میں موجود امریکی کمپنیوں کو دھمکیاں کیوں دیں، تو انہوں نے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ ایران کے پاس اب اس طرح کے حملے کی سکت نہیں رہی۔ ان کے بقول، “ایرانی قیادت کے زیادہ تر لوگ یا تو مر چکے ہیں یا بے اثر ہو چکے ہیں۔”

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا تھا، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے۔ ان کے کئی قریبی رشتہ دار ، بشمول بیٹی، داماد، بہو اور نواسی ، بھی حملے میں مارے گئے۔ ایران کے متعدد اعلیٰ فوجی افسران بھی ان کارروائیوں میں جان سے گئے۔

خامنہ ای کی موت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرّر کیا گیا، مگر اطلاعات کے مطابق وہ بھی ان حملوں میں زخمی ہوئے۔ ان کی موجودہ حالت اور مقام کے بارے میں ابھی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی۔

ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد عالمی سطح پر قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں کہ شاید امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی کم کر کے داخلی سیاست پر توجہ دینا چاہتا ہے یا پھر ٹرمپ کی نئی چال ہے۔ تاہم، ایران کے مستقبل، اس کی نئی قیادت اور خطے میں طاقت کے توازن پر ابھی کوئی واضح تصویر سامنے نہیں آئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...