ٹرمپ اور پوتن کی ملاقات سے عین قبل یوکرینی صدر زیلنسکی نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی سے کی بات

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 11, 2025375 Views


ولودمیر زیلنسکی اور نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادمیر پوتن کے درمیان ملاقات ہونے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اور ولودمیر زیلنسکی، تصویر @PIB </p></div><div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اور ولودمیر زیلنسکی، تصویر @PIB </p></div>

i

user

یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی نے پیر کے روز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی ہے۔ دونوں لیڈران کے درمیان یہ بات چیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کچھ دنوں بعد ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادمیر پوتن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات سے لوگوں نے بہت امیدیں باندھ رکھی ہیں، کیونکہ دونوں لیڈران روس-یوکرین جنگ کو ختم کرنے پر بات چیت کر سکتے ہیں۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی یوکرینی صدر کے ساتھ ہوئی اپنی بات چیت سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری دی ہے۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ بطور ہندوستانی وزیر اعظم انھوں نے زیلنسکی کو پرامن حل کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔ پی ایم مودی ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’صدر زیلینسکی سے بات کر کے اور حالیہ واقعات پر ان کے نظریات جان کر مجھے خوشی ہوئی۔ میں نے جنگ کے جلد اور پرامن حل کی ضرورت پر ہندوستان کے عزائم سے انھیں مطلع کیا۔ ہندوستان اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے ساتھ ساتھ یوکرین کے ساتھ دو فریقی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

یوکرینی صدر ولودمیر زیلنسکی نے بھی ہندوستانی وزیر اعظم کے ساتھ ہوئی اپنی بات چیت کی جانکاری سوشل میڈیا کے ذریعہ شیئر کی ہے۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک طویل اور اہم بات چیت ہوئی، جس میں دو فریقی تعاون اور عالمی سفارتی حالات پر وسیع گفتگو ہوئی۔‘‘ انھوں نے ہندوستانی وزیر اعظم کے ذریعہ یوکرینی عوام کے لیے دی گئی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ زیلنسکی نے بتایا کہ انھوں نے روس کے حالیہ حملوں کے بارے میں پی ایم مودی کو جانکاری دی، خاص طور سے جاپوریجیا میں ایک بس اسٹیشن پر ہوئے حملے کی، جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایسے وقت میں جب جنگ ختم کرنے کا سفارتی امکان نظر آ رہا ہے، روس صرف اپنی جارحیت اور قتل عام کو جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کر رہا ہے۔‘‘

یوکرینی صدر نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پی ایم مودی نے یوکرین کی امن کوششوں کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہندوستان اس بات سے متفق ہے کہ یوکرین سے متعلق سبھی فیصلوں میں یوکرین کی شراکت داری لازمی ہے۔ بغیر اس کے کوئی بھی سمجھوتہ بے معنی ہوگا اور اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آئے گا۔‘‘ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہندوستانی وزیر اعظم کے ساتھ روس کے خلاف پابندیوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...