امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان الاسکا میں ملاقات ختم ہو گئی ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو 3 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب اس جنگ کو روکنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بند کرانا چاہتے ہیں۔
یہ ملاقات نہ صرف روس اور یوکرین کے لیے بلکہ چارممالک ہندوستان، امریکہ، روس اور یوکرین کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ ملاقات امریکی ریاست الاسکا کے دارالحکومت اینکریج میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں شرکت سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ وہ آج ہی روس یوکرین جنگ میں جنگ بندی دیکھنا چاہتے ہیں۔ قبل ازیں، ٹرمپ اور پوتن کی الاسکا میں ایک سربراہی اجلاس میں تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات ہوئی جس کا آغاز مصافحہ سے ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو الاسکا میں اپنی اعلیٰ سطحی سمٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، لیکن صحافیوں سے کوئی سوال نہیں لیا۔ یہ پریس کانفرنس یوکرین کی جنگ پر دونوں رہنماؤں اور سینئر معاونین کے درمیان تقریباً تین گھنٹے کی بات چیت کے بعد ہوئی۔
پریس کانفرنس کے آخری مرحلے میں ولادی میر ہوتن نے اگلا اجلاس ماسکو میں منعقد کرنے کی تجویز دی۔ اس کے جواب میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس پر غور کیا جائے گا۔ولادی میر پوتن اور روسی وفد سے ملاقات کے بعد پریس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ معاملات پر معاہدہ نہیں ہو سکا۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان دوستی چاہتے ہیں۔ پوتن سے ملاقات مثبت رہی۔پریس کانفرنس کے دوران ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت تعمیری ماحول اور باہمی احترام کے ساتھ ہوئی۔ یہ کافی مفصل اور مفید تھی۔ الاسکا آنے کی تجویز دینے کے لیے ایک بار پھر اپنے امریکی ہم منصب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین اور اس کے یورپی اتحادیوں کو امن کی راہ میں “رکاوٹیں” نہیں پیدا کرنی چاہئیں کیونکہ انہوں نے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس کے بعد یوکرین پر روس کے حملے پر توجہ مرکوز کی تھی۔پوتن نے کہا کہ ماسکو کو توقع ہے کہ “کیف اور یورپی دارالحکومتیں اس سب کو تعمیری انداز میں سمجھیں گے اور کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے، اشتعال انگیزی یا پس پردہ سازشوں کے ذریعہ ابھرتی ہوئی پیش رفت کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔”
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے سے “انتہائی نتیجہ خیز” ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے “کئی نکات” پر اتفاق کیا۔ٹرمپ نے الاسکا میں پوتن کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “ہم نے ایک انتہائی نتیجہ خیز ملاقات کی، اور بہت سے نکات پر اتفاق کیا گیا۔ ابھی بہت کم رہ گئے ہیں،” ٹرمپ نے الاسکا میں کہا، “ہم وہاں نہیں پہنچے، لیکن ہمارے پاس وہاں پہنچنے کا بہت اچھا موقع ہے ۔”
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔