ٹاٹا موٹرس کو پہلی سہ ماہی میں 62 فیصد کا نقصان، ٹیرف کے سبب جے آر ایل کے منافع میں آئی کمی

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 9, 2025359 Views


کمپنی نے بتایا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں اس کا ریونیو 104407 کروڑ روپے رہا، جبکہ ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں یہ 107102 کروڑ روپے تھا۔ پہلی سہ ماہی کے نتیجے کا اثر پیر کو کمپنی کے شیئر پر پڑ سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ٹاٹا موٹرس نے کاروباری سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی کے نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران کمپنی کے نیٹ پرافٹ میں 62.2 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ جون سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع گھٹ کر 4003 کروڑ روپے رہ گیا۔ اس کی وجہ امریکی ٹیرف کے سبب جے آر ایل کے منافع میں آئی کمی، الگ الگ سیگمنٹ میں فروختگی میں گراوٹ اور بند ہو چکے آپریشنس سے فروختگی پر آیا اثر ہے۔

ٹاٹا موٹرس لمیٹیڈ (ٹی ایم ایل) ریگولیٹری فائلنگ میں کہا گیا ہے کہ آٹو سیکٹر کی اس بڑی کمپنی نے گزشتہ کاروباری سال کی اپریل-جون سہ ماہی میں 10587 کروڑ روپے کا نیٹ پرافٹ درج کیا تھا۔ کمپنی نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں اس کا ریونیو 104407 کروڑ روپے رہا، جبکہ ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں یہ 107102 کروڑ روپے تھا۔ اس سہ ماہی میں کمپنی کی کارکردگی پر سب سے زیادہ اثر سبھی کاروباریوں میں فروختگی میں گراوٹ اور خاص طور سے جے ایل آر کے منافع میں گراوٹ کا ہے۔

ٹاٹا موٹرس گروپ کے سی ایف او پی بی بالاجی نے کہا، ’’سخت اقتصادی چیلنجز کے باوجود مضبوط بنیادی باتوں کے سہارے اس سہ ماہی میں ہمارا کاروبار منافع دینے والا رہا۔ جیسے جیسے ٹیرف پر باتیں واضح ہوتی جائیں گے اور تہواری موسم کے دوران ڈیمانڈ بڑھے گا۔ ہم اپنی پرفارمنس میں تیزی لانے اور پورٹ فولیو کو پھر سے مضبوط بنانے کا نشانہ لے کر چل رہے ہیں۔ اکتوبر 2025 میں ہونے والے اگلے ڈیمرجر کے تحت ہمارا فوکس دوسری ششماہی میں ایک مضبوط مظاہرے پر ہے۔‘‘

پہلی سہ ماہی کے نتیجے کا اثر پیر کو کمپنی کے شیئر پر پڑ سکتا ہے۔ پیر کو اس کی اوپننگ میں گراوٹ ہو سکتی ہے۔ بازار کو شاید پہلے سے کمپنی کے کمزور سہ ماہی کے نتیجے کا اندیشہ تھا اس لیے اس کے شیئر کی قیمت میں گزشتہ ایک مہینے میں 9 فیصد کی گراوٹ آئی ہے اور اب چونکہ سہ ماہی میں کمپنی کے نتیجے کمزور رہے ہیں اس لیے شیئر میں اور گراوٹ آ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...