ویرار میں 17 ہلاکتوں کے بعد بلڈر سمیت 5 گرفتار، ناقص تعمیر اور غیر قانونی منظوریوں کا انکشاف

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 30, 2025391 Views


مزید برآں، ناقص اور کم معیار کے تعمیراتی سامان کے استعمال کی وجہ سے عمارت کی مضبوطی بری طرح متاثر ہوئی، جس کا نتیجہ اس سانحے کی صورت میں نکلا۔

حادثے کی رات تقریباً 12 بج کر 10 منٹ پر چار منزلہ عمارت دھڑام سے زمین بوس ہوگئی۔ اس دوران ریسکیو ٹیم نے 26 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا، مگر 17 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے معاوضے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...