ویبھو سوریہ ونشی کی آتشی بلے بازی کے مرید ہوئے وراٹ کوہلی، میچ کے بعد 2 الفاظ میں لکھا خاص پیغام

AhmadJunaidJ&K News urduApril 11, 2026358 Views


راجستھان رائلس کے سلامی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی رواں آئی پی ایل سیزن میں کھیلے گئے 4 مقابلوں میں 200 رن بنا چکے ہیں اور آرینج کیپ کی فہرست میں پہلے مقام پر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی اور ویبھو سوریہ ونشی (ویڈیو گریب)</p></div><div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی اور ویبھو سوریہ ونشی (ویڈیو گریب)</p></div>

i

user

جواں سال بلے باز سوریہ ونشی کی تعریف چاروں طرف ہو رہی ہے، وہ دنیا کے بہترین گیند بازوں کا سامنا کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ ان کا انتہائی آسانی سے سامنا کرتے ہوئے پہلے ہی گیند سے جارحانہ رخ اختیار کر لیتے ہیں۔ اس بلے باز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ 15 سال ان کی عمر نہیں بلکہ ان کا تجربہ ہے۔ مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی کو بھی ویبھو سوریہ ونشی کا اسٹائل کافی پسند آیا، انہوں نے میچ کے بعد 2 الفاظ میں ان کے لیے ایک خاص پیغام لکھا جس کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔

ایک طرف وراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں دنیا کے سب سے عظیم بلے بازوں میں شمار ہیں، جبکہ ویبھو سوریہ ونشی کچھ روز قبل ہی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے قابل (عمر کے اعتبار سے) ہوئے ہیں۔ لیکن انڈر-19 اور آئی پی ایل میں اپنی چھاپ چھوڑ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ (10 اپریل) کو آئی پی ایل 2026 میں انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف 26 گیندوں پر 78 رنوں کی دھماکے دار اننگ کھیلی۔ 300 کی اسٹرائک ریٹ سے کھیلی گئی اس اننگ میں ویبھو سوریہ ونشی نے 7 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔ ویبھو کی اس آتشی بلے بازی کے باعث راجستھان رائلس نے 202 رنوں کے مشکل ہدف کو 18 اوورس میں حاصل کر 6 وکٹوں سے آسان جیت درج کی۔

ویبھو سوریہ ونشی کی اننگ دیکھ کر وراٹ کوہلی کافی متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ کل کے میچ میں ویبھو سوریہ ونشی نے بھونیشور کمار اور ہیزل ووڈ جیسے بلے بازوں کو بھی نہیں بخشا۔ 8ویں اوور کی پہلی گیند پر کرنال پانڈیا کی گیند پر وراٹ کوہلی نے ویبھو سوریہ کا شاندار کیچ پکڑا تھا۔ میچ کے بعد وراٹ کوہلی نے ویبھو سوریہ ونشی کی کیپ پر ایک خاص میسج لکھا جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ڈیئر ویبھو، ویل ڈن‘‘۔ راجستھان رائلس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر کیپ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ویبھو سوریہ ونشی رواں آئی پی ایل سیزن میں کھیلے گئے 4 مقابلوں میں 200 رن بنا چکے ہیں اور آرینج کیپ کی فہرست میں پہلے مقام پر ہیں۔ چنئی سپر کنگس کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں ویبھو نے 17 گیندوں پر 52 رن کی اننگ کھیلی تھی۔ گجرات ٹائٹنس کے خلاف 18 گیندوں میں 31 رن کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ اسی طرح ممبئی انڈینس کے خلاف اس جواں سال بلے باز نے صرف 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 39 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں جسپریت بمراہ کو ایک اوور میں 2 چھکے بھی لگائے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...