’ووٹ چوری‘ کے خلاف یومِ آزادی کے دن دیویندر یادو نے نکالی ’ترنگا سائیکل یاترا‘

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 15, 2025374 Views


دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی ’ووٹ چوری‘ جمہوریت، آئینی آزادی اور منصفانہ انتخابات کی اقدار پر براہ راست حملہ ہے، ساتھ ہی یہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری اور غیر جانب داری پر بھی حملہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ترنگا سائیکل یاترا نکالتے ہوئے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو اور پارٹی لیڈران و کارکنان</p></div><div class="paragraphs"><p>ترنگا سائیکل یاترا نکالتے ہوئے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو اور پارٹی لیڈران و کارکنان</p></div>

i

user

نئی دہلی: 15 اگست کو یومِ آزادی کے موقع پر دیویندر یادو نے بابرپور ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے نکالی گئی ’ترنگا سائیکل یاترا‘ کا افتتاح کیا۔ یہ ’ترنگا سائیکل یاترا‘ بی جے پی کی ’ووٹ چوری‘ سے متعلق سازش کے خلاف نکالی گئی۔ اس ترنگا سائیکل یاترا کا اہتمام بابرپور ضلع صدر راج کمار جین نے کیا، جس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری و شریک انچارج سکھویندر سنگھ ڈینی نے بھی شرکت کی۔ دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کے ساتھ سینکڑوں سائیکل سوار ترنگا ہاتھوں میں لیے ہوئے اس یاترا میں شریک ہوئے۔

دیویندر یادو اور کانگریس کارکنان نے یہ سائیکل یاترا جمنا پار کے پورے علاقے میں بابرپور کی مرکزی سڑکوں سے نکالی تاکہ عوام کے سامنے بی جے پی کی ووٹ چوری کی سازش کو بے نقاب کیا جا سکے۔ اس سازش کو لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی پہلے ہی قوم کے سامنے لا چکے ہیں، اور ظاہر کر دیا ہے کہ بی جے پی غیر آئینی طور پر اقتدار پر قابض ہے۔

اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی ’ووٹ چوری‘ جمہوریت، آئینی آزادی اور منصفانہ انتخابات کی اقدار پر براہ راست حملہ ہے۔ یہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری اور غیر جانب داری پر بھی حملہ ہے۔ ’ووٹ چوری سے آزادی‘ کا نعرہ بلند کر شروع ہونے والی یہ ’ترنگا سائیکل یاترا‘ بابرپور ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر، کٹورا بلڈنگ، کبیر نگر، شاہدرہ ہوتے ہوئے چند کلومیٹر طویل رہائشی علاقوں اور مرکزی بازاروں سے گزر کر اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی جہاں سے آغاز ہوا تھا۔

’ووٹ چوری‘ کے خلاف یومِ آزادی کے دن دیویندر یادو نے نکالی ’ترنگا سائیکل یاترا‘’ووٹ چوری‘ کے خلاف یومِ آزادی کے دن دیویندر یادو نے نکالی ’ترنگا سائیکل یاترا‘

بی جے پی کی ’ووٹ چوری‘ کی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے کانگریس کی کوششوں کو مقامی عوام نے بھرپور حمایت دی اور اس یاترا میں ان کی شرکت بھی دیکھنے کو ملی۔ اس دوران دیویندر یادو نے کانگریس کارکنوں اور مقامی عوام سے اپیل کی کہ وہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف کانگریس کی مہم میں شامل ہوں۔ انہوں نے نوجوانوں، مزدوروں، کسانوں اور ہر شہری سے مطالبہ کیا کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور اس سازش کے خلاف جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک انتخاب کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ یہ ہماری جمہوریت، ہمارے آئین اور ’ایک فرد، ایک ووٹ‘ کے اصول کے تحفظ کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ملک کی ہر ریاست کی ووٹر لسٹ صاف، شفاف اور منصفانہ نہ ہو جائے، ہم رکنے والے نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...