’ووٹ چوری‘ کے خلاف اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی ریلی میں نظر آیا زبردست جوش، دیکھیں تصویری جھلکیاں

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 11, 2025371 Views


لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کی قیادت میں آج 300 سے زائد اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے ’ووٹ چوری‘ کے خلاف الیکشن کمیشن دفتر کی طرف مارچ کیا۔ راستے میں ہی انھیں دہلی پولیس کے ذریعہ روک لیا گیا اور راہل گاندھی سمیت بڑی تعداد میں اراکین پارلیمنٹ کو حراست میں لے کر پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانہ لے جایا گیا۔ کچھ دیر بعد سبھی کو چھوڑ بھی دیا گیا، لیکن اس درمیان راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ پرینکا گاندھی، مہوا موئترا، اکھلیش یادو، پرینکا چترویدی، کے سی وینوگوپال، عمران پرتاپ گڑھی وغیرہ اراکین پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے رویہ پر اپنی سخت ناراضگی ظاہر کی۔ ان اراکین پارلیمنٹ نے ’ووٹ چوری‘ کے خلاف نعرے بھی بلند کیے اور ’ایس آئی آر‘ (خصوصی گہری نظرثانی) کو جمہوریت کے لیے خطرناک قرار دیا۔ یہاں پیش ہیں اس احتجاجی مظاہرہ کی تصویری جھلکیاں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...