ووٹ چوری جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی سازش، جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے: دیویندر یادو

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 5, 2025388 Views


دیویندر یادو نے کہا کہ ووٹ چوری ایک سنگین جرم ہے، جس کے ذریعے بی جے پی اور انتخابی کمیشن عوام کے حق رائے دہی پر حملہ کر رہے ہیں۔ جن نایک راہل گاندھی نے دو اسمبلیوں کی مثال پیش کی، جس سے ووٹ چوری کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ کانگریس کی ہدایت پر پورے ملک میں ووٹ چوری کے خلاف دستخطی مہم جاری ہے۔

دیویندر یادو نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ جمہوریت کی حفاظت کریں اور ووٹ چوری روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بی جے پی نے انتخابات میں بے ایمانی سے کامیابی حاصل کی اور دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی ووٹ چوری کا اعتراف کیا ہے۔

قاضی نظام الدین نے کہا کہ اب حالات بدل رہے ہیں اور بھارتی نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ اصل جدوجہد نوکریوں یا معاشی مسائل کی نہیں بلکہ ووٹ چوری کے خلاف ہے۔ ووٹ چوری کا خاتمہ ہی سب سے بڑی قومی ذمہ داری اور حب الوطنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کے سبب بے روزگاری 45 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...