
تمل ناڈو کے ہیلتھ سکریٹری پی سینتھل کمار نے کرور بھگدڑ پر کہا، “کل 95 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 51 گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں ہیں۔ ‘‘تمل ناڈو کے پولیس سربراہ نے اتوار کو کہا کہ کرور میں ٹیوی کےریلی میں وجے کے دیر سے پہنچنے سے ایک بڑی بھیڑ جمع ہو گئی۔ ڈی جی پی وینکٹارمن نے کہا، “جب وجے شام 7:40 پر پہنچے، بھیڑ کئی گھنٹوں سے انتظار کر رہی تھی اور ان کے پاس کافی کھانا اور پانی نہیں تھا۔‘‘






