
پی ایم مودی نے بتایا کہ یہ جشن عام شہریوں کے لیے براہ راست مالی فوائد لائے گا۔ چھوٹے اور درمیانے طبقے، نوجوان، کسان، خواتین، دکاندار، تاجروں اور کاروباری حضرات سب اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے خریداری آسان اور سستی ہوگی اور ہر فرد کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 میں جی ایس ٹی اصلاحات کی شروعات کے بعد ملک کو مختلف ٹیکسوں کے جال سے نجات ملی اور ’ون نیشن، ون ٹیکس‘ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ نئی اصلاحات کے تحت اب زیادہ تر روزمرہ کی ضروریات پر صرف 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو ٹیکس سلیب رہیں گے۔ اس سے کھانے پینے، دواسازی، روزمرہ کی اشیاء اور دیگر خدمات پر خرچ کم ہوگا، جبکہ کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔






