راہل گاندھی نے کہا، ’’سب کو معلوم ہے کہ کیا ہوا ہے اور وزیراعظم بول نہیں پا رہے ہیں۔ اگر وہ بولیں گے تو ٹرمپ کھل کر سچ بول دیں گے۔ اسی لیے وہ خاموش ہیں۔ ٹرمپ بار بار ایک ہی بات اس لیے دہرا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں تجارت کے کسی معاہدے میں نریندر مودی کو دباؤ میں رکھا جا سکے۔ آپ دیکھنا، کیسی ٹریڈ ڈیل بنے گی۔‘‘
یاد رہے کہ اس سے قبل منگل کے روز پارلیمنٹ میں ’آپریشن سندور‘ پر بحث کے دوران بھی راہل گاندھی نے وزیراعظم کو کھلا چیلنج دیا تھا کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کا نام لے کر یہ کہیں کہ پاکستان کے ساتھ جنگ انہوں نے نہیں رکوائی تھی۔ تاہم، لوک سبھا میں اس معاملے پر اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔