وجے دشمی کے موقع پر صدر جمہوریہ مرمو، نائب صدر رادھاکرشنن اور وزیراعظم مودی نے ہم وطنوں کو دی مبارکباد

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 2, 2025382 Views


نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی ملک کے عوام کو وجے دشمی کی نیک تمنائیں دیں۔ نائب صدر دفتر کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں کہا گیا، ’’وجے دشمی کے اس مبارک موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کا جشن ہے اور ہمیں سچائی، دھرم اور حوصلے جیسے دائمی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔‘‘ پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ تہوار ہمیں ایمانداری سے کام کرنے، انصاف قائم رکھنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ نائب صدر نے دعا کی کہ یہ دن سبھی کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی لے کر آئے اور ملک کی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بنائے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی وجے دشمی کی مبارکباد دی اور لکھا، ’’وجے دشمی برائی اور جھوٹ پر اچھائی اور سچائی کی فتح کا نشان ہے۔ میری دعا ہے کہ اس موقع پر ہر ایک کو حوصلے، دانائی اور بھکتی کے راستے پر مسلسل آگے بڑھنے کی تحریک ملے۔‘‘ وزیراعظم نے ملک بھر کے عوام کو دل سے نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن سب کے لیے اتحاد، بھائی چارے اور خدمت کے جذبات کو فروغ دے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...