وارانسی سے کھجوراہو کی پرواز منسوخ ہونے پر آگ بگولہ ہوئے انوپم کھیر، انڈیگو پر نکالی بھڑاس

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 16, 2025360 Views


ہندی سنیما کے معروف اداکار انوپم کھیر نے کہا کہ ’’میں اس لئے شکایت نہیں کرتا کیونکہ میں سوچتا ہوں کہ کوئی آدمی یا کوئی ادارہ جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتا۔ پھر بھی میں بھڑاس نکالنا چاہتا ہوں۔‘‘

انوپم کھیر / آئی اے این ایسانوپم کھیر / آئی اے این ایس

i

user

معروف اداکار انوپم کھیرکو انڈیگو کی فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وارانسی-کھجوراہو روٹ کی پرواز منسوخ ہونے سے وہ کھجوراہو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں وقت پر نہیں پہنچ سکے۔ فیسٹیول کا آغاز منگل کی صبح ان کی ہی فلم ’تنوی دی گریٹ‘ سے ہونے والی تھی۔ پرواز منسوخ ہونے کے بعد انوپم کھیر نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

انوپم کھیر نے کہا کہ ’’میں عام طور پر شکایت نہیں کرتا۔ میں ابھی انڈیگو کی فلائٹ سے وارانسی پہنچا ہوں۔ یہاں سے میری کھجوراہو کے لیے کنیکٹنگ فلائٹ تھی کیونکہ میری فلم ’تنوی دی گریٹ‘ کھجوراہو فلم فیسٹیول کی افتتاحی فلم ہے۔ یہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ فلائٹ منسوخ ہو گئی ہے۔ میں اس لئے شکایت نہیں کرتا کیونکہ میں سوچتا ہوں کہ کوئی آدمی یا کوئی ادارہ جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتا۔ پھر بھی میں بھڑاس نکالنا چاہتا ہوں۔‘‘

انوپم کھیر نے بتایا کہ فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے وہ کھجوراہو کے لیے متبادل فلائٹ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی جو ان کے ساتھ فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے آئی تھی، ایئرپورٹ پر پریشان تھی۔

بتادیں کہ 16 سے 22 دسمبر تک چلنے والے 11 ویں کھجوراہو انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کی شروعات انوپم کھیر کی فلم ’تنوی دی گریٹ‘ سے ہونا طے تھا ۔ اس سال کا فیسٹیول تجربہ کار فلم اداکار دھرمیندر اور اسرانی کو وقف ہے۔ واضح رہے کہ کھجوراہو مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں واغ ایک عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...