نیپال میں جین زی پھر سڑکوں پر، وزیراعظم کارکی کے پرسنل سیکریٹری پر اقربا پروری کے الزامات، استعفے کا مطالبہ

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 26, 2025362 Views


تازہ تنازع وزیراعظم سوشیلا کارکی کے چیف پرسنل سیکریٹری، آدرش شریشٹھ کے خلاف سامنے آیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کو وزیراعظم کے سیکریٹریٹ میں اہم عہدوں پر تعینات کرایا۔ مقامی میڈیا نے جب یہ معاملہ اجاگر کیا تو سوشل میڈیا پر غصے کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد جین زی کارکنان، سول سوسائٹی اور عام شہریوں نے اسے کھلا اقرباپروری قرار دیتے ہوئے آدرش شریشٹھ کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

جین زی لیڈر رَکشیا بام نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہماری بنیادی مانگیں شفافیت اور جوابدہی تھیں۔ سِول حکومت کو عوام کے سامنے جواب دہ ہونا چاہیے۔ آدرش شریشٹھ کو فوراً ہٹا کر تمام مشکوک تقرریاں منسوخ کی جائیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی اصلاحات چاہتی ہے تو وہ پہلے اپنے دفتر سے جانبداری کا خاتمہ کرے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...