نیپال میں جین زی پھر سراپا احتجاج، سیمارا علاقہ میں کشیدگی کے بعد کرفیو نافذ

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 21, 2025363 Views


اطلاعات کے مطابق سی پی این۔یو ایم ایل سے وابستہ یوتھ ایسوسی ایشن نے بارا کے پروا نی پور میں ایک اویئرنیس پروگرام رکھا تھا، جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما شنکر پوکھرل اور مہیش بسنیّت سمیت دیگر لیڈران کی آمد متوقع تھی۔ اسی دوران جینریشن زیڈ کے نوجوان پُرامن احتجاج کے لیے جمع ہوئے، مگر دونوں گروپوں کے آمنے سامنے آتے ہی صورتحال اچانک بگڑ گئی۔

جِتپو سیمارا سب میٹروپولیٹن سٹی کے میئر راجن پوڈیل نے نیپالی میڈیا کو بتایا کہ جینریشن زیڈ کے نمائندے سمراٹ اُپادھیائے اور ان کے ساتھی احتجاج کی قیادت کر رہے تھے۔ میئر کے مطابق “نوجوان پُرامن طور پر جمع ہوئے تھے لیکن تشدد بھڑک گیا، جس کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پولیس موقع پر موجود تھی مگر جھڑپ کو فوری طور پر روکنے میں ناکام رہی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...