
امریکہ کے شہر نیویارک نے تاریخ رقم کی ہے۔ ہندوستانی نژاد ظہران کوامی ممدانی نے میئر کا الیکشن جیت کر نہ صرف شہر کی قیادت سنبھالی بلکہ ایک نئی سیاسی تاریخ بھی رقم کر دی۔ 34 سالہ ممدانی سو برس میں نیویارک کے سب سے کم عمر میئر اور شہر کے پہلے مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد رہنما بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ان کی جیت طے ہوتے ہی برک لین کے ’پیرا ماؤنٹ تھیٹر‘ کے باہر ان کے ہزاروں حامی خوشی سے جھوم اٹھے۔ جگہ جگہ جشن منایا گیا، نعروں اور موسیقی کے ساتھ ایک نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔






